بی جے پی ‘ نوجوانوں کے خواب پورے کریگی : وزیر اعظم

   

نئی دہلی 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بی جے پی ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کے خواب اور توقعات کو پورا کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔ پارٹی کی یوتھ ونگ کی جانب سے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کیلئے مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ بی جے وائی ایم کی اس مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ اعادہ کرتے ہیں کہ بی جے پی ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کے خواب پورا کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔