بی جے پی نے 6 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بی جے پی کی قومی قیادت نے 6 امیدواروں پر مشتمل تلنگانہ کی دوسری فہرست جاری کی ہے ۔ تاحال 17 کے منجملہ 15 حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔ صرف دو حلقہ کھمم اور ورنگل سے امیدواروں کا اعلان باقی ہے ۔ بی جے پی کی قومی قیادت جنوبی ہند میں تلنگانہ سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں ۔ پہلی فہرست میں 9 امیدواروں کا اعلان کیا ۔ دوسری فہرست میں 16 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایم رگھونندن راؤ ( میدک ) جی نگیش ( عادل آباد ) ڈی کے ارونا ( محبوب نگر ) ، سیتارام نائیک ( محبوب آباد ) ، سرینواس ( پدا پلی ) ، سیدی ریڈی ( نلگنڈہ ) کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بی جے پی قومی قیادت تلنگانہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی دو سیاسی حلقوں سے خطاب کرچکے ہیں ۔ کل ہی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ حیدرآباد کا دورہ کرچکے ہیں ۔ وزیراعظم پھر ایک مرتبہ مارچ کے تیسرے ہفتے میں تلنگانہ کا طوفانی انتخابی دورہ کرنے والے ہیں ۔۔2


وائی ایس آر کانگریس کے 2 باغی ارکان کونسل میں نااہل قرار دیئے گئے
حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش قانون ساز کونسل میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے 2 ارکان کو صدرنشین نے نااہل قرار دیا ہے۔ صدرنشین کے ایم راجو نے وائی ایس آر کانگریس کے باغی ارکان ومشی کرشنا یادو اور سی رامچندریا کو انسداد انحراف قانون کے تحت نااہل قرار دینے کا اعلان کیا۔ ومشی کرشنا یادو نے جنا سینا جبکہ رامچندریا نے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرلی۔ دونوں ارکان کی میعاد 2027 تک باقی تھی اور وہ 2021 میں کونسل کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ وائی ایس آر کانگریس کی جنرل سکریٹری اور گورنمنٹ وہپ نے دونوں ارکان کے خلاف صدرنشین سے شکایت کی تھی۔ صدرنشین نے دونوں ارکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے بیانات ریکارڈ کئے۔ قانونی رائے حاصل کرنے کے بعد صدرنشین نے دونوں کو انسداد انحراف قانون کے تحت نااہل قرارد یا۔ 1
ومشی کرشنا یادو مجالس مقامی زمرہ سے کونسل کیلئے منتخب ہوئے تھے جبکہ سی رامچندریا ایم ایل اے کوٹہ کے تحت کونسل کیلئے منتخب ہوئے۔ رامچندریا نے 2019 عام انتخابات سے قبل تلگودیشم سے استعفی دے کر وائی ایس کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔1