بی جے پی پارٹی نہیں آر ایس ایس کا ماسک ہے: لالو یادو

   

پورنیہ: لالو پرسادیادو نے پورنیہ میں گرینڈ الائنس کی ریالی میں کہاکہ بی جے پی پارٹی نہیں ہے، یہ آر ایس ایس کا ماسک ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس ریزرویشن کے سخت مخالف ہیں۔ اگر ہم ساتھ رہے تو یہ لوگ کچھ نہیں کر سکیں گے۔ لالو پرسادیادو دہلی سے ریلی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے تقریباً 10 منٹ تک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اجلاس سے خطاب کیا۔ لالو پرسادیادونے کہا کہ میں اس بھیڑ کو دیکھ کر خوش ہوں۔ یہ یکجہتی بتاتی ہے کہ مستقبل میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس میں یہ اتحاد ایک مضبوط اتحاد بن جائے گا۔ اس سے بی جے پی اور آر ایس ایس کا صفایا ہو جائے گا۔ ہمیں ان لوگوں سے ملک کو بچانا ہے۔ نریندر مودی حکومت کو ملک سے الوداع کرنے کا وقت آگیا ہے۔ یہ ریکارڈ 2024 میں توڑنا ہے۔ لالو نے کہاکہ میری بیٹی روہنی نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ اس نے میرے لیے جو کیا وہ کوئی نہیں کر سکتا۔