بی جے پی پر ایس پی کی تنقید

   

لکھنؤ ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے خودکشی کے معاملوں کو بڑھتی بیروزگاری سے جوڑتے ہوئے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی انتخابات پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور اسے نوکریاں پیدا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مائیگرنٹ ورکرس جو حال ہی میں دیگر ریاستوں سے اترپردیش کو واپس ہوئے، ان میں خودکشی کے ارتکاب کے بعض کیس پیش آئے ہیں۔ صدر ایس پی نے ہندی میں ٹوئیٹ کیا کہ یوپی میں بیروزگاری عروج پر ہے اور خودکشی کی شکل میں یہ بڑا مسئلہ بن چکا ہے لیکن بی جے پی کی توجہ الیکشن پر ہے۔