بی جے پی پر علاقائی پارٹیوں کو ختم کرنے کی سازش کا الزام

   

انصاف رسانی کے لیے عدلیہ کا سہارا ، سیکولر جماعتیں متحد ہونے میں مصروف
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ملک میں جمہوریت کو لاحق خطرات کا نعرہ دینے والے سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق تنظیموں کے قائدین کی بات اب عام شہری کو سمجھ میں آنے لگی ہے ۔ اقتدار کی دوڑ اور اقتدار کی ہوس میں سیاسی سازشوں میں مصروف قائدین کو شائد اب جمہوریت کی اہمیت دکھائی دینے لگی ہے ۔ انصاف کے لیے صرف عدلیہ پر انحصار رکھنے والے قائدین کے بعد اب سیاسی قائدین بھی عدلیہ سے رجوع ہونے لگے ہیں ۔ مرکز کی پالیسیوں اور سیاست دشمن پالیسی اور مبینہ سیاسی دشمنی کے اقدامات قائدین اور علاقائی پارٹیوں کے لیے خوف کا سبب بن گئے ہیں ۔ مرکز پر الزام ہے کہ وہ تحقیقاتی ایجنسیوں سے خوف زدہ کررہی ہے تو وہیں مرکز پر جمہوریت کو ختم کرنے کا سنگین الزام بھی عائد کیا جارہا ہے ۔ ایک نہیں دو بلکہ مرکز کے فیصلے کے خلاف 4 وزرائے اعلیٰ اور دیگر سرکردہ قائدین عدلیہ سے رجوع ہوچکے ہیں اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو اس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ایک رکن پارلیمنٹ ، ایک رکن قانون ساز کونسل کے علاوہ کرناٹک ، ٹامل ناڈو ، کیرالا کو پریشان کرنے کے بعد اب دہلی کے چیف منسٹر کو جیل میں منتقل کردیا گیا ۔ عام آدمی پارٹی کے علاوہ بائیں بازو ، ڈی ایم کے پارٹیوں کے علاوہ بی آر ایس بھی نشانہ پر ہے ۔ بائیں بازو ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے اور بائیں بازو دائیں بازو پالیسیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے فن سے اچھی طرح واقف ہے ۔ ریاست کیرالا کو بلز کی منظوری کے لیے کرناٹک کو قحط سالی میں امداد اور تعاون کے لیے اسٹالین کو وزرائے تقرر کے لیے جب کہ ممتا بنرجی ، مہواموترا رکن پارلیمنٹ کے کویتا رکن ایم ایل سی کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔ ایسے قائدین مرکز کے خلاف جو جمہوریت کو بچانے کے لیے کمربستہ ہورہے تو وہیں دوسری طرف فوری طور پر عدلیہ کی مدد حاصل کی جارہی ہے اور اب ملک کے عام شہری تو دور سیاسی قائدین ، قد آور رہنماؤں اور علاقائی سیاسی پارٹیوں کو بھی عدلیہ پر انحصار کرنا پڑرہا ہے ۔ علاقائی پارٹیاں جو مرکزی حکومت کے قیام میں اہم رول ادا کرتی تھیں اب اپنی اہمیت کو اور اپنے وجود کو برقرار رکھنے کی دوڑ دھوپ میں جٹ گئی ہیں جو ایک مضبوط سیکولر سیاسی پلیٹ فام چاہتی ہیں جو خود اس پلیٹ فام کی تعمیر میں جٹ گئی ہیں ۔ ان علاقائی پارٹیوں کا الزام ہے کہ بی جے پی پارٹی علاقائی جماعتوں کو مٹانے کی بھر پور کوشش میں جٹ گئی ہے اور ہر ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے ملک کو اپنے رنگ میں ڈھالنے کی کوشش کررہی ہے ۔۔ع