بی جے پی کا ’من کی بات“ پر مسلمانوں سے رابطہ‘ ایک سو اپیسوٹ تک رسائی

,

   

اس پروگرام کی شروعات 3اکٹوبر2014میں وجئے دشمی سے ہوئی تھی۔
نئی دہلی۔ کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات“ کا100ویں اپیسوٹ30اپریل کو نشر کیاجائے گا‘ مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس پروگرام کے ذریعہ مسلم کمیونٹی تک رسائی کامنصوبہ تیار کیاہے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہاکہ پروگرام ”من کی بات“ کو ملک بھر میں 2150مقامات پر منعقد کیاجائے گا۔ ان 2150میں سے 200مذہبی مقامات پر پروگراموں کو منعقد کیاجائے گا۔

اس پروگرام کو ملک بھر کے مدرسوں‘ درگاہوں‘ چرچوں اور گرودواروں منعقد کیاجائے گا۔ مدرسوں میں زیر تعلیم مولویوں‘ مولاناؤں اور بچوں کو بھی اس میں شامل کیاجائے گا۔ صدیقی نے کہاکہ ”اس پروگرام کو بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ہم سے مسلسل شیئر کررہے ہیں۔

پارٹی صدر سے تفصیلی تبادلہ خیال مسلسل جاری ہے۔کوششیں کی جارہی ہیں کہ مسلم کمیونٹی کو اس پروگرام سے جوڑیں اور وزیراعظم نریندر مودی کا ان تک پیغام پہنچائیں“۔ملک بھر کے ہر اسمبلی حلقہ میں بی جے پی 100پروگراموں کا انعقاد عمل میں لائی گی۔

اس کو مخصوص بنانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک منصوبہ روبعمل لایاہے۔ پارٹی نے مرکزی وزیر‘ لوک سبھا او رراجیہ سبھا ایم پیز کو حلقہ جات کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کو اپنے حلقوں میں رہنے کامشورہ دیاگیاہے۔

پارٹی کے ایک سینئر ذمہ دار نے اے این ائی کوبتایاکہ ”پارٹی نے ہر اسمبلی حلقہ میں 100پروگرام منڈل سے بوتھ سطح تک کرنے کی تیاری میں ہے“۔

پارٹی کی اعلی قیادت بشمول صدر جے پی نڈا‘ مرکزی وزیر امیت شاہ اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ بھی ان قائدین میں ہوں گے جو اس روز مختلف پروگراموں میں شریک ہوں گے۔

اس مخصوص موقع کی یادگار کے طور پر مرکزی حکومت 100روپئے کا سکہ بھی جاری کریگی۔ وزرات فینانس کی جانب سے جاری ایک ریلیز کے بموجب ”من کی بات کے 100اپیسوٹ کے موقع پر ایک سو روپئے مالیت کا سکہ صرف مرکزی حکومت کے اختیار میں جاری کرنے کیلئے ٹکسال میں بنایاجائے گا“

۔اس پروگرام کی شروعات 3اکٹوبر2014میں وجئے دشمی سے ہوئی تھی۔اس پریس ریلیز میں من کی بات کے 99شماروں کے دوران پیش ائے موضوعات کی مختصر تفصیلات پیش کی گئی ہے۔ ہر ماہ کے آخری اتوار میں ملک کی عوام سے وزیراعظم نریند مودی ال انڈیا ریڈیو کے ذریعہ ’من کی بات‘ کے عنوان پر خطاب کرتے ہیں۔