بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے سیکولر طاقتوں سے متحد ہونے کی اپیل: ڈی راجہ

   

حیدرآباد۔19۔ جنوری (سیاست نیوز) سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ بی جے پی کو وفاقی نظام پر بھروسہ نہیں ہے اور وہ ملک میں ایک پارٹی نظام رائج کرنا چاہتی ہے ۔ ڈی راجہ نے تمام سیکولر اور جمہوری طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے خلاف متحد ہوجائیں اور 2024 ء انتخابات میں مودی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کردیں۔ سی پی آئی قائد نے کہا کہ سیاسی فائدہ کیلئے بی جے پی مذہب کے نام پر عوام کو تقسیم کر رہی ہے ۔ دستور اور جمہوری روایات کو تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ہندوستان میں سیکولر و جمہوری روایات کو برقرار رکھنا ہو تو بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر بی جے پی ریاستوں میں مرکز کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے اور کیرالا ،ٹاملناڈو ، تلنگانہ اور دہلی میں گورنرس کے ذریعہ عوامی منتخب حکومتوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ڈی راجہ نے کہا کہ تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات ملک کیلئے مثالی ہیں۔ر