بی جے پی کو سمجھنا چاہئے کہ کیا جو غلط ہے وہ غلط ہی ہے۔ ارنب گوسوامی کا وائیرل ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

شہر یت ترمیم ایکٹ پر ریپبلک ٹی وی کے متنازعہ اینکر ارنب گوسوامی جو اکثراپنے مباحثہ کے ذریعہ راست یابالراست مرکز کی نریندر مودی حکومت کے فیصلوں کی مدافعت کرتے ہیں اور ان کاشمار ”گودی میڈیا“ کے اینکرس میں ہوتا ہے کا یہ ویڈیو کافی وائیرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے شہریت ترمیم ایکٹ 2019کے متعلق بی جے پی حکومت کو اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔

ارنب گوسوامی نے شہریت ترمیم ایکٹ پر بحث شروع کرنے سے قبل اپنے روایتی انداز میں بی جے پی مذکورہ متنازعہ بل پر تنقید کانشانہ بنایا او رکہاکہ بی جے پی کو اپنی غلطیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

حالانکہ ارنب نے کہاان کا تعلق آسام سے ہے مگر وہ یہاں پرملک کے ایک شہری کے طور پر بات کررہے ہیں اور بی جے پی سی اے بی کے ذریعہ ملک میں مزیددراندازی کو فروغ دینے کاکام کررہی ہے۔

ویڈیو ضرور دیکھیں