بی جے پی کو ووٹ دیا گیا تو پٹرول کی قیمت 400 روپئے ہوجائے گی

   

اب کی بار 400 پار نعرہ کا مطلب پٹرول کی قیمت ہے ، کے ٹی آر کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ بی جے پی کو ووٹ دیا گیا تو پٹرول کی قیمت بڑھ کر 400 روپئے ہوجائے گی ۔ خواتین کو ماہانہ 2500 روپئے مالی امداد کرنے کے معاملے میں جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے استفسار کیا کہ وہ ساڑی پہنتے یا راہول گاندھی کو پہناتے ہیں کا فیصلہ کریں۔ کے ٹی آر نے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اس بار 400 پار کا نعرہ دے رہی ہے اگر غلطی سے بھی بی جے پی پر بھروسہ کیا گیا تو پٹرول کی قیمت بڑھ کر 400 روپئے ہوجائے گی ۔ عوام بی جے پی کے گمراہ کن باتوں پر ہرگز بھروسہ نہ کریں ۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ اس میں بھی اضافہ ہوجائے گا ۔ کے ٹی آر نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پر کانگریس کے قائد راہول گاندھی سے جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو چیلنج کیا ۔ خواتین کے بنک کھاتوں میں ماہانہ 2500 روپئے کب سے ڈال رہے ہیں اس کا ثبوت پیش کریں بصورت دیگر فیصلہ کرلیں کہ آپ ساڑی پہنیں گے یا راہول گاندھی کو پہنائیں گے۔۔ 2