بی جے پی کو ووٹ دینا خودکشی کے متراد ف ہوگا:نارائنا

   

حیدرآباد15مئی(یو این آئی) سی پی آئی سکریٹری نارائنا نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کو موقع دینا خودکشی جیسا ہوگا۔ نارائنا نے امیت شاہ کے دورہ حیدرآباد پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ امیت شاہ نے آندھراپردیش تنظیم نوایکٹ میں تلنگانہ سے وعدوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ خواتین کیلئے ریزرویشن کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ وہ یہ نہیں کہہ سکے کہ تلنگانہ کی ترقی کیلئے انہوں نے کیا کیا۔