جے پور : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ کو صرف سیاسی وجوہات اور 2018 کے انتخابات میں ہارنے کی بددیانتی کی وجہ سے روک رہی ہے ۔سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک اخبار میں شائع خبر کو شیئر کرتے ہوئے مسٹر گہلوت نے آج کہا کہ اخباری رپورٹ سے یہ واضح ہے کہ بی جے پی صرف سیاسی وجوہات اور 2018 کے انتخابات ہارنے کی بددیانتی کی وجہ سے ای آر سی پی کو روک رہی ہے ۔ تیرہ اضلاع کے لوگوں کا پانی سمندر میں ضائع ہو رہا ہے ، لیکن بی جے پی غیر معقول اصرار پر اٹل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش نے اپنی ریاست میں ان اصولوں سے بڑے پروجیکٹ بنائے ہیں۔ اگر بی جے پی کا غلط مطالبہ مان لیا جاتا ہے تو تیرہ اضلاع کے کسانوں کو ای آر سی پی سے پانی نہیں ملے گا۔ کیا بی جے پی اپنی کسان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے بھی ریاست کے ان تیرہ اضلاع کے کسانوں کو پانی دینے کے خلاف ہے ؟۔