بی جے پی کی سابق رکن اسمبلی پارول کانگریس میں شامل

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ایم ایل اے پارول ساہو نے آج یہاں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔شریمتی ساہو ضلع ساگر کے حلقہ سرخی سے رکن اسمبلی رہی ہیں اور خیال کیا جارہاہے کہ وہ سرخی اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کے طور پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ اور بی جے پی رہنما گووند راجپوت کو چیلنج پیش کریں گی۔