بی جے پی کی شکست میں این آر سی کا ’خوف‘

,

   

دلیپ گھوش اور ان کے بی جے پی ساتھی گھر گھر جاکر مہم کی شروعات کے ذریعہ بازیابی کی کے لئے پر امید ہیں

کلکتہ۔ بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے ہفتہ کے روز ”این آر سی کے متعلق خوف او رالجھن“ پارٹی کے اسمبلی ضمنی الیکشن میں ہار کا اہم عنصر ہے اس بات کو تسلیم کیاہے۔

گھوش جو میدنا پور کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں نے کہاکہ ”ہم نے ابتداء میں ہماری شکست کی تین یا چار اسباب تلاش کئے ہیں۔ ہم نے اپنے تین ریاستی جنرل سکریٹریز سے استفسار کیاہے کہ حقیقی وجوہات پر مشتمل تفصیلات کا جائزہ لیں اور اگلے ہفتہ رپورٹ پیش کریں“۔

گھوش نے ”غیر متوقع انتخابی نتائج“ کاجائزہ لینے کے لئے پانچ جنرل سکریٹریز اور اسٹیٹ جنرل سکریٹری(تنظیمی) سبراتا چٹراجی کے ساتھ میٹنگ کے بعد بات کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق کلکتہ میں بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر 6مرلی دھر سین لین میں سینئر لیڈر راجو بنرجی نے نارتھ دنجا پور کے کالی گنج حلقہ کے نتائج پر جائزہ لیا

جبکہ سنجے سنگھ اور سایاتن باسو نے ندیا کے کریم پور اور مغربی مدن پور کے کھارگ پور صدر اسمبلی سیٹ پر ائے نتائج کا بالترتیب جائزہ لیاہے۔

بی جے پی کے ایک قریب نے کہاکہ نیشنل رجسٹرار برائے شہریت(این آرسی) کے علاوہ تمام سطح کے کارکنوں اور ورکرس کی خود اعتمادی‘ مہم کی شروعات میں تاخیر اور شہریت بل میں ترمیم سے ہونے والے فوائد پر لوگوں کو راضی کرنے میں ناکامی بھگوا خیمہ کے خلاف گئی ہے۔

نتائج کے بعد این آر سی کے متعلق بات کرنے پر روک لگانے کے متعلق بی جے پی ذرائع کی جانب سے موثر واضح جواب نہیں آیاہے۔

ذرائع نے کہاکہ ”یہ وہ بات ہے جس کو ہم نہیں کہہ سکتے۔ پارٹی کے سینئر لیڈران کی جانب سے تفصیلی ملنے کے بعدکہی جانے والی بات کے مطابق ہی ہم کچھ کہہ سکتے ہیں“۔

ان کے مطابق ترنمول نے ضمنی الیکشن کے پیش نظر پانچ ماہ قبل سے ہی زمینی سطح کی مہم شروع کردی تھی‘ جبکہ بی جے پی نے یہ کام محض ایک ماہ قبل شروع کیاتھا۔

ایک ذرائع نے کہاکہ ”تینوں جنرل سکریٹریز ضمنی الیکشن میں شکست کا حقیقی وجہہ کی پتہ لگائیں گے“۔

تاہم دلیپ گھوش اور ان کے بی جے پی ساتھی ایک مرتبہ شہریت بل جاریہ سرمائی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں رکھے جانے کے بعد گھر گھر جاکر مہم کی شروعات کے ذریعہ بازیابی کی کے لئے پر امید ہیں

۔مذکورہ بل کے ذریعہ بنگلہ دیش‘ پاکستان اورافغانستان کے اقلیتوں کو آسانی کے ساتھ شہریت مل جائے گی