بی جے پی کی غلط حکمرانی کیخلاف گجراتی بھی ووٹ دینے تیار

   

گجرات میں بی جے پی کے پاس تمام 26 ایم پیز ، مسائل جوں کے توں: کجریوال

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے جمعہ کو کہا کہ گجرات کے عوام بھی اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بدعنوانی اور غلط حکمرانی کے خلاف ووٹ دینے کے لئے تیارہیں۔ کجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگوت مان نے آج گجرات کے ودودرہ سے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران کجریوال نے کہا کہ ملک کے لوگ انڈیا گروپ کے ساتھ ہیں۔ گجرات کے عوام بھی اس بار بی جے پی کی بدعنوانی اور غلط حکمرانی کے خلاف ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں۔ سال 2014 اور 2019 میں گجرات کے عوام نے بی جے پی کو 26 میں سے 26 سیٹیں دی تھیں۔ کیا ان ممبران پارلیمنٹ نے کبھی پارلیمنٹ میں پیپر لیک، زہریلی شراب جیسے مسائل کبھی اٹھائے ؟انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کوئی اور پارٹی اتنی ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام نہیں کر رہی جتنی عام آدمی پارٹی عوامی مسائل، بچوں کی تعلیم، سب کیلئے علاج، بجلی اور پانی کیلئے کام کر رہی ہے ۔ گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 156 سیٹیں ملی ہیں، لیکن اس نے پچھلے ایک چوتھائی سال میں کوئی کام نہیں کیا ہے ۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کو بنے دو سال ہی ہوئے ہیں، لیکن کافی کام ہو رہا ہے ۔ بی جے پی کو 156 سیٹیں ملی ہیں، پھر بھی وہ دوسری پارٹیوں کے ایم ایل اے کو پکڑ کر اپنی پارٹی میں لا رہی ہے ۔ اے اے پی پورے ملک میں واحد پارٹی ہے جو ملک کیلئے کام کر رہی ہے ۔
کجریوال کی نظرثانی کی درخواستوں
پر سیشن کورٹ کا فیصلہ محفوظ
نئی دہلی: دہلی کی سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی طرف سے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (اے سی ایم ایم) عدالت کے سمن کے حکم کے خلاف دائر فوجداری نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کے بعد جمعہ کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔اے سی ایم ایم کورٹ نے مبینہ ایکسائز ڈیوٹی پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سمن کی تعمیل نہیں کرنے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی شکایت پر پہلے کجریوال کو ہفتہ کے روز عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے خصوصی جج راکیش سیال نے ای ڈی اور دفاعی وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں نظرثانی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔