بی جے پی کی فرقہ پرستی کو روکنے بی آر ایس کا قیام

   


کے سی آر پر عوام کو بھروسہ ، نظام آباد میں ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا بیان

نظام آباد۔6 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے ٹی آرایس کو بی آرایس کی حیثیت سے تبدیل کرنے پر اس کا زبردست خیر مقدم کیا ۔مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کے دوران کے سی آر کی قیادت میں ٹی آرایس علاقائی پارٹی کی حیثیت سے قائم ہوئی تھی اور گاندھی کے طریقہ پر چلتے ہوئے علاقائی پارٹی سے قومی پارٹی بن گئی ہے عوام کے سی آر کی قیادت پر مکمل طور پر اعتماد ظاہر کررہے ہیں اور ملک میں بھی کے سی آر کی قیادت کو پسند کررہے ہیں کیونکہ تلنگانہ میں چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کسانوں کی بہبودی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کے علاوہ غریبوں کو سہار ا دیتے ہوئے آسرا وظائف کی شروعات کی تھی اور ریاست میں کئی تبدیلیاں عمل میں لاتے ہوئے مفت برقی ، کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک جیسی اسکیمات کو شروعات کیا تھا ۔ تلنگانہ میں عمل کئے جانے والے اسکیمات و دیگر ریاستوں کی عوام بھی متاثر ہے اور بی جے پی انتخابی وعدوں سے انحراف کرنے کی وجہ سے بی جے پی کے خلاف ملک گیر سطح پر ناراضگی ظاہر ہورہی ہے اور بی جے پی فرقہ پرست اور فاشش پالیسی اور بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کو روکنے کیلئے قومی پارٹی کا قیا م ناگزیر سمجھا جارہا تھا جس کی وجہ سے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے قومی سطح کے علاقائی پارٹیوں کے قائدین سے رائے مشورہ کے بعد قومی پارٹی کا قیام عمل میں لایا ہے اور یہ پارٹی ملک بھر میں اب یہ ایک شناخت قائم کرے گی چیف منسٹر چندر شیکھر رائو آئندہ انتخابات میں کلیدی رول ادا کرے گی ۔