بی جے پی کی فہرست میں جوشی کے بجائے یوپی کے وزیر کا نام ۔ منیکا گاندھی اور ورون گاندھی کی سیٹوں میں تبدیلی

,

   

لکھنو۔لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی دسویں فہرست جاری کردی ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی بھی مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے امیدوار نہیں ہونگے ‘ وہیں مرکزی وزیر منیکا گاندھی اور ان کے بیٹے ورون گاندھی کی سیٹوں کو تبدیل کردیاگیا ہے‘ اور پارٹی کی نئی ممبراداکارہ سے سیاست داں بننے والی جیا پردہ رام پور میں سماجی وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان سے مقابلہ کریں گے ‘ دوروز قبل بھارتیہ جنتا پارٹی نے یہ اعلان نے کیاہے۔

یوگی حکومت کی وزیر ریتو بھوگنا جوشی کو بھی پارٹی الہ آباد سے امیدوار بنائی ہے۔ یہاں کے موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ شیام چرن گپتا نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور انہیں بانڈہ سے امیدوار بنایاگیاہے۔

جو شی سابق چیف منسٹراترپردیش ہیما ونت نندن بھوگنا کی بیٹی اور سابق چیف منسٹر اتراکھنڈ وجئے بھوگنا کی بہن ہیں۔لوک سبھا الیکشن کے بی جے پی کی دسویں فہرست میں 29امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیاجس میں 19اترپردیش سے ہیں جبکہ دس مغربی بنگال کے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

اسی کے ساتھ اترپردیش میں اپنے 78امیدواروں میں سے 61کے ناموں کا اعلان بی جے پی نے کردیا ہے۔ دوسیٹیں ساتھی پارٹی اپنا دل کے لئے چھوڑ دی گئی ہیں۔ سال2014میں بی جے پی نے اترپردیش کی 80سیٹوں میں سے 71پر جیت حاصل کی تھی جبکہ اتحادی اپنا دل دوسیٹوں پر کامیاب ہوئی۔

اترپردیش میں پارٹی امیدواروں کے نام کچھ اس طرح ہیں

رام پور۔ جیا پردا

پیلی بھیت ۔ ورون گاندھی۔

دھورایا ۔ ریکھا ورما۔

سلطان پور۔ منیکا گاندھی۔

فروق آباد۔ مکیش راجپوت۔

ایٹوا(ایس سی) ۔ رام شنکر کاٹاریہ(ایم پی)۔

کننوج۔ سورات پھاٹک۔

کانپور ۔ ستیہ دیو پاچوری ۔

اکبر پور دیویندر سنگھ بھولے(ایم پی)۔

جالاؤں(ایس سی)۔بھانور پرتاب ورما( ایم پی)۔

ہامیر پور۔ پشپیندر سنگھ چنڈال( ایم پی)۔

فتح پور۔ سادھوی نرنجن جیوتی(ایم پی)۔

کاؤشام بی( ایس سی)۔ ونود سونوکار(ایم پی)۔

الہ آباد۔ ریٹا بھوگنا جوشی۔

بارہ بنکی( ایس سی)۔ اوپیندر راؤت۔

فیض آباد۔ لالو سنگھ(ایم پی)۔

بھائیراچ(ایس سی)۔ اکشے وار لال گوڑ۔

کاسیر گنج۔ برج بھوشن شرن سنگھ(ایم پی )۔

شراسوتی۔ دادن مشرا (ایم پی)۔

گونڈا ۔ کیرتی وردھن سنگھ(ایم پی)۔

دومریہ گنج۔ جاگدمبیکا پال( ایم پی)۔

بستی۔ ہرش دیو ڈی(ایم پی)۔

مہاراج گنج ۔ پنکج چودھری(ایم پی) ۔

کوشی نگر۔ وجئے دوبے( ایم پی) ۔

بانس گاؤں(ایس سی ) ۔ کملیش پاسوان( ایم پی)۔

سلیم پور۔ رویندر کشواہا( ایم پی)۔

بالیا۔ وریندر سنگھ ماست۔

غازی پور۔ منوج سنہا۔

چنڈولی ۔ مہیندر ناتھ پانڈے۔