بی جے پی کی مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کے ذریعے سے 26 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی لوٹ کی: کانگریس

   

گزشتہ 9 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آٹھ بار اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اپوزیشن مسلسل مرکزی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دریں اثنا، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر ملکارجن کھڈگے نے ٹویٹ کرکے بی جے پی کی مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ تیل کی آمدنی کے اعداد و شمار کو ٹویٹ کرتے ہوئے کھڈگے نے لکھا، “8 سال سے بھی کم عرصے میں بی جے پی کی مرکزی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر غیر معقول حد تک زیادہ ٹیکس لگا کر ہندوستان کے عوام سے 26 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی لوٹ مار کی ہے۔ یہ منظم لوٹ مار جاری ہے، کیونکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 9 دنوں میں 8ویں مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔