بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت میں خواتین محفوظ نہیں

   

دیگلور میں شیوسینا کا زبردست احتجاج، کیریٹ سومیا کو سزا دینے کا مطالبہ

دیگلور:/20 جولائی 🙁 سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلورمیں شیؤسینا پارٹی (ادھؤٹھاکرے گروپ) کی جانب سے یہاں پر اننا بھاؤ ساٹھے (نزد اسسٹنٹ کلکٹر آفس) چوراہے پر 18 جولائی کی سہ پہر بھارتیہ جنتا پارٹی کے فلور لیڈر کریٹ سومیا جو سیکس اسکینڈل میں ملوث پایا گیا ہے اس کی فوٹو کو چپلوں سے مار کر یہاں پر زبردست احتجاج کیا گیا اور ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں کیریٹ سومیا سیکس اسکینڈل کی حکومت غیر جانبدارانہ تفتیش کرے اور اسے فی الفور گرفتار کر کے معقول سزا دلائے ایسا مطالبہ شیؤسینا (ادھؤ ٹھاکرے گروپ) کی جانب سے کیا گیاہے۔ اس احتجاجی جلوس کی قیادت ناندیڑ ضلع نائب صدر مہیش پٹیل نے کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈبل انجن سرکار کے دور میں معصوم لڑکیوں سے لے کر خواتین تک کو تحفظ مہیا نہیں کیا جا رہا ہے اور بی جے پی کے ہی سرکاری عہدوں پر فائز قائدین آئے دن سیکس اسکینڈل میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ شیو سینا پارٹی اس کے خلاف دم آخر تک لڑنے کا عزم انہوں نے ظاہر کیا۔ اس موقع پر شیوسینا کے تعلقہ صدر بالاجی اینگڑے دیگلور حلقہ اسمبلی کے صدر راجندر اینگڑے،سدھاکر اوللیوار ،یوتھ سینا کے تعلقہ صدر سنتوش جادھؤ، بالاجی میلا گیرے، ناگناتھ واڑیکر ،میڈیا صدر بھاگوت پٹیل، سنجئے اننا جوشی، بابو راؤ مین کیکر،جی۔ شندے،اقلیتی سیل کے صدر شیخ یوسف مستری، سونکامبڑے،منوہر دیگاؤنکر اور دیگر تعلقہ وہ شہر کے کثیر تعداد میں شیوسیناکارکنوں نے زبردست احتجاج کیا۔