ممبئی : حکمران جماعت بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کے گھر کے عقب سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹر میں سابق رکن اسمبلی کے بند گھر کے نزدیک سے ملنے والی لاش کئی دن پرانی اور انتہائی خراب حالت میں ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق لاش ملنے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق مہارشٹر میں اس سال کئی ایسے کیسز سامنے آچکے ہیں۔