قانونی نوٹس کے مطابق موترا کا قریبی دوست دیھادری دہلی کا رہنے والا ہے
نئی دہلی۔ترنمول کانگریس ایم پی مہوا موترا نے بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبئے اور وکیل جئے اننت دیھادری کوایک قانونی نوٹس ارسال کرتے ہوئے ان سے کہاکہ وہ ”توہین آمیز اور جھوٹے“ الزامات جو ان کے خلاف لگائے ہیں اس سے دستبرداری اختیا ر کریں۔
دوبے کو دی گئی نوٹس میں 15اکتوبر2023کو لوک سبھا کے اسپیکر کولکھے گئے مکتوب موترا کے خلاف لگائے گئے ”ہتک آمیز او رجھوٹے“الزامات کو واپس لینے اور”میڈیااور پریس ممبرس“ کولیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
قانون نوٹس کے ذریعہ دوبے سے کہاگیا ہے کہ وہ موترا سے تحریری عوامی معافی نامہ جاری کریں۔قانونی نوٹس کے مطابق مارچ2023میں‘ موترا نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی تعلیمی قابلیت اور ان کے انتخابی کاغذات کی نامزدگی سے متعلق انکشافات کے دعوؤں کی صداقت پر سوال اٹھایا۔
نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ”ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے موکل(موترا)کی طرف سے اس طرح کے خسارے کی طرف توجہہ مبذول کراتے ہوئے نوٹس نمبر1(دوبے)نے اب ہمارے موکل کے خلاف کسی بھی قسم کی توثیق کے بغیر یاکوئی معقول مستعدی کا مظاہرہ کئے بغیر اپنے موکل کے خلاف جھوٹے اورہتک آمیزالزامات لگانے اور اس کی تائید کرتے ہوئے جواب دیاہے۔
ہمارے موکل کی ساکھ اور نیک نیتی کو نقصان پہنچانے کے لئے بنائے گئے ایسے بے بنیاد الزامات لگائے“۔
قانونی نوٹس کے مطابق موترا کا قریبی دوست دیھادری دہلی کا رہنے والا ہے