بی جے پی کے نعرے کا مذاق اڑاتے ہوئے جاوید اختر نے کہاکہ”استعمال ہونے والے ہر چارمیں تین لفظ اُردو ہیں“۔

,

   

اکٹوبر میں جاوید اختر نے کپڑوں کے معروف برانڈ کے اردگرد گھومنے والے تنازعہ کی مذمت کی تھی جس میں کمپنی نے ایک اشتہار کو اُردو کے جملوں ”جشن ریواز“کے استعمال کی وجہہ سے ہٹادیاتھا۔


حیدرآباد۔ گیت کار جاوید اختر جو مختلف متنازعہ معاملات پر بات کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں‘ منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی پر اس کے یوپی انتخابات نعرے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا اور اس میں اُردو الفاظ کے شامل ہونے کی طرف اشارہ کیا۔

معاملے کو ٹوئٹر پر لاتے ہوئے انہو ں نے لکھا کہ ”یو پی بی جے پی کے نعرے کو دیکھ کر مسرت ہوئی“ سونچ ایماندار کام دم دارجس کے چار الفاظ میں سے تین ایماندار‘کام اوردم دار‘ اُردو لفظ ہیں۔

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات2022میں مقرر ہیں۔ انتخابات کے پیش نظر مذکورہ یو پی بی جے پی نے ایک ان لائن مہم ”سونچ ایماندر کام دمدار“ کے ساتھ شروع کی ہے جس میں یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کے کارناموں کے متعلق بیایاگیاہے۔

آپ کویاد دلادیں اکٹوبر میں جاوید اختر نے کپڑوں کے معروف برانڈ کے اردگرد گھومنے والے تنازعہ کی مذمت کی تھی جس میں کمپنی نے ایک اشتہار کو اُردو کے جملوں ”جشن ریواز“کے استعمال کی وجہہ سے ہٹادیاتھا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاتھا کہ ”میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ چند لوگوں کو فیاب انڈین کے جشن ریواز سے تکلیف ہے‘ جس کے انگریزی معنی ”روایت کا جشن“ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ کس کو اور کیسے اس سے مسئلہ ہوسکتا ہے؟“۔

https://twitter.com/BairagiBabe/status/1468111381991809025?s=20

https://twitter.com/iamaashoo/status/1468135067109126144?s=20