بی جے پی کے نو منتخب کارپوریٹرس بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجا کریں گے

   

حیدرآباد :۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ پارٹی کے نو منتخب کارپوریٹرس بہت جلد علاقہ چارمینار کا دورہ کر کے بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجا کریں گے ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کے شاندار مظاہرہ پر یہ کارپوریٹرس مندر پہونچ کر اپنی کامیابی پر شکر ادا کریں گے ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران چارمینار کے علاقہ میں مندر سرخیوں میں رہی تھی جہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر بی جے پی قائدین نے دورہ کر کے پوجا کی تھی ۔۔