بی جے پی گھبراتی ہے تو ایجنسیوں کو لگاتی ہے،نواب ملک کی گرفتاری پراکھلیش یادو نے دیا بیان

,

   

مہاراشٹر حکومت میں وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کی گرفتاری کے بعد سیاسی حلقوں میں بھونچال آگیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو نواب ملک کو گرفتار کیا۔ اسے ممبئی انڈر ورلڈ کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نواب ملک کی گرفتاری کے بعد سیاسی بیان بازی بھی تیز ہوگئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جب بی جے پی گھبراتی ہے تو وہ ایجنسیوں کو ملازمت دیتی ہے۔ اکھلیش یادونے کہاہے کہ جب بی جے پی گھبراتی ہے تو وہ ایجنسیوں کو نوکربناتی ہے۔بی جے پی لوگوں کو گرفتار کرکے ذلیل کرتی ہے۔ جھوٹے مقدمے ڈال کر جیل بھیجتی ہے۔ بی جے پی والے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب شیوسینا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے کہاہے کہ ای ڈی، سی بی آئی، پاکستان اور داؤد ابراہیم بی جے پی کے آلہ کارہیں۔ وہ انہیں وقتاً فوقتاً استعمال کرتی ہے۔