بی جے پی یوم تاسیس۔کشن ریڈی نے پارٹی پرچم لہریا

   

حیدرآباد 6 اپریل(یواین آئی) مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی صدر جی کشن ریڈی نے بی جے پی دفتر پر پارٹی کا پرچم لہرایا۔ کشن ریڈی نے بی جے پی کارکنان، حامیوں اور تلنگانہ عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے 1980 کو اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں بی جے پی کی بنیاد سے اب تک کے سفر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کس طرح ایک ایسی پارٹی، جس پر کبھی لوگ شک کرتے تھے ، آج ملک کی ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی بنیاد ہندوستان کو عظمت کی بلندیوں تک پہنچانے ، غریبوں اور محروم طبقات کو اوپر اٹھانے ، اور ایک مضبوط و ترقی یافتہ قوم بنانے رکھی گئی تھی۔