بی سی آئی نے رام مندر کے پران پرتشٹھان کی تقریب کے لئے عدالتوں میں چھٹی کی درخواست کی

   

نئی دہلی: بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) کے صدر منن کمار مشرا نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کو ایک خط لکھ کر 22 جنوری کو رام مندر کے پران پرتشٹھان کی تقریب کے موقع پر ملک بھر کی تمام عدالتوں میں تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی ہے ۔ مشرا نے خط میں لکھا ہے کہ اس دن اجودھیا میں بھگوان رام مندر کے پران پرتشٹھان کی تقریب طے ہے ۔ پران پرتشٹھان، ایک طویل قانونی جنگ کا نتیجہ ہے ، ملک اور دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے بہت زیادہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت رکھتا ہے ۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی معززین موجود ہوں گے ۔