بی سی سی آئی کا گیند کے معیار کی جانچ کا مطالبہ

   


نئی دہلی : بی سی سی آئی نے کرکٹ گیند بنانے والی کمپنی سنس پیرنٹس گرین لینڈس ( ایس جی ) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریز کے دوران استعمال ہونے والی گیند کی معیار کو دوبارہ جانچے ، کیونکہ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے علاوہ دیگر چند کھلاڑیوں نے گیند کی معیار پر شکایت کی ہے ۔ ایس جی کے مارکیٹنگ ڈائرکٹر پراز آنند نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ گیند کی معیار کو جانچے کیونکہ ہندوستانی ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے اس کے معیار پر سوال اٹھایا ہے ۔ ایشانت شرما نے چینائی کی وکٹ کو سڑک قرار دیا جب کہ روی چندرن اشون نے کہا ہے کہ پچ کی وجہ سے گیند کے دھاگوں کی سلوائی متاثر ہوئی ہے اور اس سے بولنگ پر اثر پڑا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کے مطالبہ کے بعد ہمارے تحقیق اور ترقی کے شعبہ سے ہم نے رابطہ کیا ہے اور اسے اس معاملہ پر کارروائی کا حکم دیا ہے ۔