بی سی سی ائی ہدایتوں کے مطابق ائی پی ایل منعقد کرنے کا قابل حیدرآباد۔ محمد اظہرالدین

,

   

نئی دہلی۔ سابق ہندوستانی کپتان اور موجودہ صدر حیدرآباد کرکٹ اسوسیشن محمد اظہر الدین نے اتوار کے روز کہاکہ محفوظ حالات میں اس سال انڈین پریمیر لیگ(ائی پی ایل) منعقد کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔

اظہر الدین نے ٹوئٹ کیاکہ ”میں مضبوط انداز میں کے ٹی آر سے اپیل کرتاہوں کہ حیدرااباد پوری طرح بی سی سی ائی کی ہدایتوں پر محفوظ انداز میں ائی پی ایل کرانے کی قابلیت رکھتا ہے“

قبل ازیں تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی (ٹی آر ایس) کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے بی سی سی ائی اور ائی پی ایل کے ذمہ داران سے اپیل کی تھی کے لیگ کے مجوزہ سیزن کے لئے حیدرآباد کوبھی شامل کیاجائے۔

راؤ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”بی سی سی ائی او رائی پی ایل کے ذمہ داران سے کھلی اپیل ہے کہ ائی پی ایل کے اگلے سیزن کے لئے حیدرآباد کو بھی ایک موقع فراہم کیاجائے۔

ہمارے کویڈ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات ہندوستان کے دیگر تمام شہروں کے مقابلے میں کم واقعات کے اندراج کی عکاسی کرتا ہے‘ حکومت کی جانب سے تمام قسم کی مدد کا میں یقین دلاتاہوں“۔


سال2021کے ائی پی ایل ایڈیشن کے تمام میاچوں کو ایک شہر میں کھیلانے پر غور کرنے کے بعد بی سی سی ائی اب چار سے پانچ شہروں میں یہ میاچوں کو منعقد کرانے کی تیاری میں ہے۔

وہیں پر غور وفکر کا سلسلہ ہنوز جاری ہے‘ بورڈ کے سینئر عہدیداروں کے سامنے بات رکھی گئی ہے۔

قبل ازیں اے این ائی سے بات کرتے ہوئے بی سی سی ائی کے ایک اہلکار نے جو اس تبدیلی سے واقف ہیں نے کہاتھا کہ یہ سونچ کی ابھی ابتداء ہے اور 14ویں ایڈیشن کے متعلق لیگ کو ایک شہر میں منعقدکرانے کے متعلق باتیں غور کی جارہی ہیں۔ جن دیگر شہروں میں میاچوں کے انعقاد پر غور کیاجارہا ہے اسمیں ممبئی‘ کلکتہ’چینائی او رحیدرآباد شامل ہیں