فریدکوٹ: پنجاب میں فرید کوٹ کے برگاڑی میں ڈیرہ سچا سودا کے ایک پیروکار، جسے 2015 میں سری گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کے معاملے میں نامزد کیا گیا تھا، اسے جمعرات کی صبح نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فرید کوٹ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ،جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ۔فرید کوٹ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پردیپ کمار یادو نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ڈیرہ سچا سودا کے پیروکار پردیپ سنگھ کے طور پر کی گئی ہے ۔ پردیپ 2015 میں فرید کوٹ میں گرو گرنتھ صاحب کی ‘بیڑ’ (کاپی) کی چوری کے معاملے میں ملزمان میں سے ایک تھا۔ وہ اس وقت ضمانت پرتھا۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں پردیپ سنگھ کے سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ سراغ ملے ہیں۔ پردیپ سنگھ پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ صبح اپنی دکان کی طرف جارہاتھا۔