بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان

   

حیدرآباد 13اپریل (یواین آئی) تلنگانہ نظام آباد میں ہوئی بے موسم بارش سے دھان، مکئی اور سورج مکھی کی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ بانسوواڈا اور بیرکورو منڈل مستقر میں واقع مارکٹس میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔بے موسم بارش کے باعث اناج کی خریداری رک گئی جس سے کسان پریشان ہیں۔کسانوں نے مطالبہ کیاکہ گیلی فصل کو خریدا جائے ۔
ماہی گیر کے جال میں 30فیٹ لمبی
وہیل مچھلی پھنس گئی
حیدرآباد 13اپریل (یواین آئی) آندھرا پردیش انکاپلی میں تنتاڈی پالیم ساحل پر ماہی گیر کی جال میں بڑی وہیل مچھلی پھنس گئی جس کو دیکھ کر ماہی گیر حیران ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق یہ مچھلی 30فیٹ لمبی اور6فیٹ چوڑی تھی جس کو دیکھنے مقامی افراد جمع ہوگئے ۔