بے گھر افراد کو 100 گز پلاٹ دینے کا تیقن

   

بی آر ایس نے مسلمانوں کیلئے کچھ نہیں کیا ، کانگریس کو ووٹ دینے جگار یڈی کی اپیل

سنگاریڈی ۔28 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے کانگریس امیدوار جگاریڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوے حلقہ سنگاریڈی کے مسلمانوں سے کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کہ اپیل کی اور کہا کہ بی آر ایس حکومت نے 9 سال میں مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پلاٹس اور ڈبل بیڈ روم مکان بھی نہیں دئے۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت آنے والی ہے۔ ریاست میں کانگریس اور سنگاریڈی میں جگاریڈی کو کامیاب کرنا چاہئے۔ اگر میں ایم ایل اے کے طور پر جیت گیا تو بے گھر افراد کو 100 گز کا پلاٹ دوں گا۔گھر میں جتنے شادی شدہ بچے ہیں ان سب کو پلاٹ دیئے جائیں گے اور کانگریس حکومت گھر بنانے کیلئے 5 لاکھ روپئے دیں گے۔ شادی مبارک کانگریس پارٹی جاری رکھے گی اور رقم کے علاوہ 1 تولہ سونا دیں گے۔ اقلیتوں کو خود روزگار لونس کیلئے ہر سال 1000 کروڑ مختص کریں گے۔ جگا ریڈی نے کہا کہ سابق میں انھوں نے سنگاریڈی کے امام و موذنین کو پلاٹس دیئے ہیں۔ درگاہ حضرت فتح خان صاحب ؒ میں ایک کروڑ روپیہ سے ترقیاتی کام انجام دیئے۔ سنگاریڈی میں اردو میڈیم ڈگری کالج منظور کروایا۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کے کئی کام کئے۔ انھوں نے مسلمانوں سے سوچھ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کرنے اور انھیں دوبارہ ایم ایل اے سنگاریڈی منتخب کرنے ووٹنگ مشین پر تیسرے نمبر پر ہاتھ کے نشان کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔