جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں 9 پاکستانی بے گھر شہریوں کو ہندوستانی شہریت عطا کی گئی۔ ایڈشنل ضلع کلکٹر محمد ابو بکرنے بے آسرا پاکستانی شہریوں 40سالہ موہن، 38سالہ بشرین،33سالہ سوہنو موڈ،28سالہ قمر رام،32سالہ اوم پرکاش، 30سالہ پورن رام،24سالہ دانش رام،19سالہ چادنی بائی اور 31کرن کماری کو ہندوستانی شہریت عطا کی اور سبھی کو مبارکباد دیتے ہوئے ذمے دار ہندوستانی شہری بننے کی امید ظاہر کی۔