ب29 بچوں کو جنم دینے والی مدھیہ پردیش کی ’ سُپرموم‘ کی موت

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے پینچ ٹائیگر ریزرو کی کالر والی نامی لیجنڈری شیرنی کی موت واقع ہو گئی ہے۔اس شیرنی کو 11 برس کے عرصے میں 29 بچے پیدا کرنے پر ’سْپر موم‘ کا خطاب بھی دیا گیا تھا۔ کے مطابق ٹی 15 کے نام سے بھی مشہور اس شیرنی کی آخری رسومات کے موقع پر کئی مقامی افراد موجود تھے۔ہندی میں کی جانے والی ایک ٹویٹ میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے لکھا ہے کہ ’ریاست کے جنگلات ہمیشہ اس شیرنی کی دھاڑ سے گونجتے رہیں گے۔میڈیا کے مطابق جنگلات کی دیکھ بھال کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ شیرنی کی موت ہفتہ کو بڑھاپے کی وجہ سے ہوئی۔ماہرین کے مطابق شیروں کی اوسط عمر 12 برس ہوتی ہے جبکہ ’کالر والی‘ کی عمر 17 سال تھی۔شیرنی کے ڈھانچے کو نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی کی گائیڈ لائنز کے مطابق ڈسپوز کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے اندرونی اعضا کو معائنے کے لیے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ہے۔اس شیرنی کو کالر والی کا نام مقامی افراد نے دیا تھامدھیہ پردیش میں 526 شیر ہیں اور اس ریاست کو 2018 میں انڈیا کی ’شیروں والی ریاست‘ کا خطاب دیا گیا تھا۔