تائیوان کی چین کو مذاکرات کی دعوت

   

تائپی/20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان نے ایک بار پھر چین کی حکمرانی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین کی ‘ون چائنا’ پالیسی کو مسترد کرتا ہے۔ لیکن اس معاملے پر چین کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے۔البتہ بیجنگ کا اصرار ہے کہ تائیوان چین میں ضم ہو کر رہے گا۔تائیوان کی صدر سائی اِنگ وین کا کہنا ہے کہ تائیوان خود مختار ملک ہے لہذٰا اس کی سالمیت پر کوئی ینچ نہیں ینے دی جائے گی۔