تائیوان کے ہیکرز کا ایکچینی ٹیکنالوجی کمپنی پر سائبر حملہ

   

گوانگزو، 27 مئی (یو این آئی) چین کے گوانگژو شہر میں ایک ٹیکنالوجی کمپنی پر سائبر حملہ تائیوان کی حمایت یافتہ ہیکر تنظیم نے کیا۔ مقامی پولیس نے آج یہ اطلاع دی۔اس نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ گوانگزو شہر میں چینی پبلک سکیورٹی حکام نے تائیوان کی حکومت کو ایک ٹیکنالوجی کمپنی پر سائبر حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر گوانگ ڈونگ کے صوبائی دارالحکومت میں حکام نے کہا کہ حملے کے پیچھے غیر ملکی ہیکر گروپ کو تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی حمایت حاصل تھی۔ ڈی پی پی تائیوان میں حکمران جماعت ہے ۔گوانگزو پولیس نے کہا کہ تکنیکی تجزیہ اور سسٹم لاگ انویسٹی گیشن سے یہ بات سامنے آئی کہ سائبر حملے کے پیچھے تائیوان کی حمایت یافتہ ہیکر تنظیم ہے ۔