تاجکستان مفرور افغان پائلٹس 3 ماہ کی قید کے بعد امریکہ روانہ

   

کابل / واشنگٹن : افغانستان میں طالبان کی آمد کے بعد تاجکستان فرار ہونے والے امریکہ کے تربیت یافتہ افغان پائلٹس تقریباً تین ماہ کی قید مکمل ہونے پر منگل کو ایک خانگی طیارے کے ذریعے امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک افغان سورس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پائلٹوں کی حالت زار نے کانگریس کے جانچ پڑتال کرنے والے حکام کے علاوہ قانون سازوں اور سینیئر فوجی افسران کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جنہوں نے ان کو امریکہ منتقل ہونے کی ایک سست کوشش قرار دیا ہے۔ایک پائلٹ نے جہاز میں سوار ہونے والے افراد کی تصاویر شیئر کی ہیں اور فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے ظاہر ہے کہ جہاز نے ملک چھوڑ دیا ہے۔وہ افغان فضائیہ کے اہلکاروں کو نکالنے اور دوبارہ آباد کرنے مدد دینے والے آپریشن سیکرڈ پرومیس نامی چیریٹی ادارے کو چلاتے ہیں۔افغان اہلکار نے تاجکستان میں امریکہ کے تربیت یافتہ پائلٹس کی نمائندگی کی ہے، جو دوسرے ممالک کو فرار ہوئے اور ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔