تاج دکن میں آکرتی ایلائیٹ نمائش و سیل کی دھوم

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : تاج دکن میں آکرتی ایلائیٹ کی نمائش و سیل نے دھوم مچا رکھی ہے ۔ ششی نہاتا اس نمائش کے روح رواں ہیں ۔ جہاں ڈیزائنر ویر ، فیشن ساز و سامان ، گھریلو سجاوٹ اور جویلریز کا وافر اسٹاک موجود ہے اور لوگ جوق در جوق آکر نمائش سے نہ صرف محظوظ ہورہے ہیں بلکہ انہیں اگر کوئی چیز پسند آجائے تو اسے مناسب اور واجبی دام میں خریدنے کی بھی سہولت ہے کیوں کہ یہ نمائش ۔ کم ۔ سیل ہے ۔ تاج دکن میں 22 ، 23 اور 24 جولائی کو یہ نمائش صبح 11 بجے تا رات 8 بجے جاری رہے گی ۔ جہاں نقد رقم کے علاوہ کریڈٹ کارڈس بھی قابل قبول ہیں جب کہ نمائش میں داخلہ بالکل مفت ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9246546079 پر ربط کریں ۔ آج آخری دن ہے ۔۔