تاج محل۔ طوفان کی وجہہ سے مقبرہ پر نصب سنگ مرمر کی حصار منہدم۔ ویڈیو

,

   

اگرہ۔ شدید گھن گرج کے ساتھ بارش نے جمعہ کی شب شہر کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ تاج محل کے کچھ میناریں بھی متاثر ہوئی ہیں

YouTube video

ارکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس ائی) سپریڈنٹ ارکیالوجسٹ واسنت کمار سوارنکر نے کہاکہ طوفان کی وجہہ سے تاج محل کی عمارت میں درخت گرے اور عمارت کی سنگ مرمر کی حصار کو منہدم کردیا

YouTube video

تاج محل کو ہوا نقصان
قابل اعتماد ذرائع کے مطابق
مذکورہ 17 ویں صدی کی محبت کی نشانی کو کیچڑ اور مٹی سے بچانے کے نصب کئے گئے ائرین کا حصہ بھی منہدم ہوگیا ہے۔

یمونا ندی کی طرح سے دیکھے جانے والے حصہ میں لگی سرخ مٹی اور پتھر سے بنی جالی کو بھی نقصان ہوا ہے۔ وہ چنبیلی کے فرش پر مہندم ہوکر گرا ہے۔مغربی حصہ کی مرکزی گیٹ کو بھی نقصان ہوا تھا جس کی ہفتہ کے روز مرمت کردی گئی۔

ایسٹرن گیٹ جہاں سے لوگ آتے ہیں اس کو بھی نقصان ہوا ہے‘بالخصوص سکیورٹی علاقے میں نصب مصنوعی سیلنگ کو بھی نقصان ہوا ہے

شہر کی کئی عمارتوں کو طوفان نے تباہ کیاہے
شہر میں بارش اور تیز ہوائیں 124کیلومیٹر کی رفتار سے چل رہی تھے اور تاریخی عمارت سبز حصہ کو بڑا نقصان پہنچایاہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے تاج محل کو آنے والے لوگوں کے لئے بند کردیاگیاہے۔

ارکیالوجی سروے آف انڈیا میں قدیم عمارتوں کی بحالی نگرانی کرنے والوں سے مذکورہ نقصان کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیاگیا مگر وہ دستیاب نہیں تھے