تارا متی بارہ دری میں ڈی جے پروگرام،چھ افراد منشیات پازیٹیو میں گرفتار

   

حیدرآباد : /5 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کی انسداد منشیات فورس ایگل ٹیم نے سائبر آباد اور حیدرآباد کے نارکوٹک پولیس کے ہمراہ ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گولکنڈہ کے تارامتی بارہ دری احاطہ میں منعقدہ ایک ڈی جے پروگرام میں دھاوا کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کا ٹسٹ کرنے پر منشیات کے استعمال کیلئے پازیٹیو ثابت ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق /4 اپریل کی شب گولکنڈہ تارا متی بارہ دری میں “More Than Friends” کے عنوان سے ایک ڈی جے اسپیشل پارٹی کا انعقاد عمل میں آیا تھا جس میں بین الاقوامی ڈی جے کو طلب کیا گیا تھا ۔ اس پروگرام کی اطلاع پر ایگل ٹیم کو خفیہ اطلاع ملنے پر نارکوٹک پولیس کی مدد سے 5 ٹیمیں تشکیل دیں اور پروگرام کے احاطہ میں پہنچ کر بیک وقت وہاں پر موجود افراد کو ٹسٹ کیا ۔ اس کارروائی میں ماڈل و ایکٹر سرور ، نیہار (گرام مسالحوں کا تاجر) ، آشی (نیہار کی بیوی) ، جیسن (ڈسک جاکی) ، یوگیشور (تاجر) اور ابھیناش (اینالسٹ فارماسیوٹیکل کمپنی) پر ٹسٹ کئے جانے پر وہ پازیٹو ظاہر ہوئے ۔ اس کارروائی کے بعد حیدرآباد نارکوٹکس پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ واضح رہے کہ ایگل ٹیم جو انسداد منشیات کی خصوصی فورس ہے آئے دن پبس اور بڑے ڈی جے پروگرام میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود افراد پر ٹسٹ کررہی ہے تاکہ منشیات کے استعمال کا پتہ لگایا جاسکے ۔ ب/ y