تارناکہ ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ ڈپٹی مئیر ایم سری لتا نے دورہ کیا

   

حیدرآباد 13 مئی (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ڈپٹی میئر موتے سری لتا شوبھن ریڈی نے ٹی ٹی یو سی ریاستی صدر موے شوبھن ریڈی کے ساتھ تارناکہ ڈیویژن میں دورہ کرکے ترقیاتی کام جو رک گئے ہیں، ان کا جائزہ لیا اور کاموں کو بحال کرنے عہدیداروں کو کہا ۔ ڈپٹی میئر نے ونو بھانگر اور لالہ پیٹ میں روڈ کی توسیعی کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ کام تیزی سے مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تارناکہ ڈیویژن کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے گا اور عوامی ضروریات کو پورا کرنے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ش