تاریخی بریگزٹ معاملت برطانیہ میں آخرکار منظور

   

لندن ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی پارلیمنٹ نے آخرکار جمعرات کو بریگزٹ کو منظوری دے دی جس کے ساتھ یہ پہلا ملک بن گیا جو اس ماہ کے اواخر تک یوروپین یونین سے علحدہ ہوجائے گا ۔ آج کی تبدیلی کے ساتھ برسہا برس سے جاری مباحث اختتام پذیر ہوئے ، جس کے دوران دو حکومتیں گریں اور قوم منقسم نظر آئیں۔ دارالعوام میں خوشی کے مناظر دیکھنے میں آئے جب ایم پیز نے وزیراعظم بورس جانسن کی برسلز کے ساتھ علحدگی کی معاملت کو 231 کے مقابل 330 ووٹ کی اکثریت سے منظور کرلیا۔ 2016 سے بریگزٹ کیلئے ریفرنڈم اور گرماگرم مباحث ہوتے رہے جس کا آج اختتام ہوگیا۔