واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن آج ریاست کولوراڈو پہنچے، جہاں انہوں نے ایئرفورس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔ امریکہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ واشنگٹن سے کولوراڈو تک کے سفر میں امریکی صدر کی سیکوریٹی پر خواتین ایجنٹس مامور تھیں۔ امریکہ کے صدر کی سیکوریٹی کی ذمہ داری ’سیکرٹ سروس‘ کی ہے۔ ڈسیکرٹ سروس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان خواتین ایجنٹس کی تصاویر شیئر کیں جو صدر جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس سے بحفاظت کولوراڈو لے کر آئیں۔