دلال احمد جو کویت ایک شہری ہیں نے سعودی عربیہ میں کتوں کے لئے ایک کیفے کھولا ہے۔ اس کیفے کا نام ”دی بارکنگ لاٹس“ رکھا ہے۔
یوٹیوب پر پیش ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ”میں یہ کیفے اس لئے کھولا ہے کیونکہ سعودی عربیہ میں کتوں کو باہر گھمانے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اسکی وجہہ حکومت نے کسی بھی مقام پرباہر کتوں کو لے جانے سے سرکاری انتظامیہ کی ممانعت ہے“۔
انہوں نے فیصلہ کیاکہ تمام کتوں کے مالکین کو ایک مقابم پرلائیں اور وہاں پر اپنے کتوں کے ساتھ آرام سے رہ سکیں اور لطف اندوز ہوسکیں۔
کیفے کھولنے کی وجہہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عربیہ میں ان کے کتے کے ساتھ آنے کا تجربہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”میں اپنے کتے کے ساتھ سعودی عربیہ ائی تھی‘ مگر اس کے ساتھ ساحل پر چہل قدمی کی اجازت نہیں دی گئی“
میں بہت غمزدہ ہوگئی تھی او رمیں نے فیصلہ کیاکہ ان لوگوں کی مدد کروں جن کے پاس کتے ہیں اور ان کی بھی مدد کروں جو کافی شاپ کھول نہیں پارہے ہیں
آنے والوں نے مذکورہ کافی شاپ کے متعلق اپنا اظہار خیال کیا
سعودی عربیہ کے خبر میں رہنے والے جوہارا نے کہاکہ ”کیفے کا یہ ائیڈیا نیا ہے‘ بالخصوص کتوں کے لئے‘ اس سے قبل اس طرح بہت سارے مقامات ہمارے پاس نہیں ہیں“۔
خبرمیں رہنے والے ایک سعودی شہری ناف نے کہاکہ ”یہ نمایاں جگہ ہے جہاں پر کتے آتے ہیں اوردیگر کتوں سے ملتے ہیں۔
یہ مقام کافی خوبصورت ہے۔ میں یہاں دوسرے کتوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے ائے ہوں‘ جس کے پاس سعودی عربیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جگہ ہے“