تازہ برفباری ، جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ بند

   

جموں ،2 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) تازہ برف باری کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر چہارشنبہ کی صبح ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال میں جوہر ٹنل پر تازہ برف باری ہونے کی وجہ سے جموں وسرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے ،تازہ برفباری سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو شاہراہ کے مختلف مقامات پر روکا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اودھم پور اور نگروٹہ کے مقام پر گاڑیوں کو احتیاطی طور روک دیا گیاہے ۔ جموں و سرینگر قومی شاہراہ بند ہو جانے کی وجہ سے سرینگر جانے والے سینکڑوں مسافر جموں بس اڈا میں درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔