تالابوں میں تعمیراتی ملبہ ڈالنے والے ٹرک ضبط

   

حیڈرا کی عمدہ چیرو اور پیٹ بشیرآباد میں کارروائی
حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) حیڈرا اہلکاروں نے دو الگ الگ واقعات میں ملبہ کے ٹرکوں کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بنڈلہ گوڑہ کے عمدہ چیرو اور پیٹ بشیرآباد کے دیولاپلی جھیل میں تعمیراتی ملبہ کو پھینکنے والے ٹرک کو پکڑ لیا۔ حیڈرا اہلکاروں نے ڈرائیوروں کو پولیس کے حوالہ کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی آر ایف ٹیم جو حیڈرا کے تحت رات دیر گئے معائنہ کیا اور چار ٹپروں کو جو غیر قانونی طور پر ملبہ عمدہ چیرو میں پھینک رہے تھے ۔ جھیل کے قریب ایک جے سی بی بھی موجود تھا جو پھینکی گئی مٹی کو برابر کر رہا تھا ۔ اہلکاروں نے ٹرک اور جے سی بی کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے بنڈلہ گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی آر ایف ٹیم نے پیٹ بشیرآباد میں دیولاپلی جھیل میں ملبہ پھینکتے ہوئے ایک ٹپر کو پکڑا اور گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے ڈرائیور کو پیٹ بشیرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ حیڈرا کے اہکاروں نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر ڈمپنگ کو روکنے کیلئے جھیلوں پر نگرانی بڑھا رہی ہے ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ حیدرڈا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی سرگرمیوں کی اطلاع دیں ہم ۔ش
اس پر فوری کارروائی کا آغاز کریں گے ۔ ش