تالاب میں طالب علم غرقاب

   

گجویل /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تالاب میں ایک طالب علم غرقاب ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب نارائن کھیڑ منڈل کے موضع ہرکیل کا رہنے والا 14 سالہ کروناکر حلقہ گجویل کے موضع الوال میں موجود سرکاری اقامتی اسکول میں نویں جماعت میں زیر تعلیم تھا ۔ چنانچہ کروناکر کل دوپہر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موضع الوال کے تالاب میں پانی نہانے کے دوران جے سی بی کھڈ میں گر کر غرقاب ہوگیا ۔ جس کی اطلاع ساتھیوں نے اسکول کے پرنسپل کو دی جس پر پرنسپل نے متعلقہ پولیس کو آگاہی کروانے پر پولیس اور ماہر تیراکیوں نے کل رات دیر گئے کروناکر کی تلاشی لی مگر آج صبح کے اولین ساعتوں میں کروناکر کی نعش کو ماہر تیراکی نے جے سی بی کھڈ سے نکالا پولیس نے بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کردیا ۔