تاملناڈو۔ ایم کے اسٹالن نے چیف منسٹر کا حلف”ضمیر کے نام“ پر لیاہے

,

   

ڈی ایم کے لیڈر ان کی تاریخ ہے انہوں نے کبھی بھی گاڈ کے نام پر حلف نہیں لیاہے۔ ڈی ایم کے اس کی اسی روایت کو اسٹالن اور ان کی نو منتخبہ کابینہ ساتھیوں نے آج برقرار رکھا ہے۔


چینائی۔ ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن اپنے انجہانی والد ایم کرونانیدھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ”ضمیر کے نام پر“جمعہ کے روزتاملناڈو راج بھون میں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیاہے۔

چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کے ساتھ 33دیگر ریاستی کابینہ کے وزراء نے بھی ”ضمیر کے نام پر“ حلف لیاہے۔روایتی طور پر تمام منسٹرس گاڈ کے نام پر حلف لیتے ہیں۔ تاہم آج تمام اسٹالن کے منسٹرس نے بھی ”ضمیر کے نام پر“ حلف لیاہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندو مذہب اور انڈومنٹ منسٹر سیکر بابو نے بھی ”ضمیر کے نام پر“ حلف لیاہے۔مذکورہ پارٹی کو یہ سونچ سابق تاملناڈو چیف منسٹر ایم کرونانیدھی نے دی ہے‘ جو اپنے آپ کو ایک ناستک کہلاتے تھے۔

ان کی نعش کو بھی نہیں جلایاگیا بلکہ دفنایا گیا۔ڈی ایم کے لیڈر ان کی تاریخ ہے انہوں نے کبھی بھی گاڈ کے نام پر حلف نہیں لیاہے۔ ڈی ایم کے اس کی اسی روایت کو اسٹالن اور ان کی نو منتخبہ کابینہ ساتھیوں نے آج برقرار رکھا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈی ایم کے بانی اور سابق چیف منسٹر تاملناڈو سی این انادورائی نے بھی ”ضمیر کے نام پر“ حلف لیاہے۔

ڈی ایم کے ناستک نظریہ کو ماننے کے باوجود اسٹالن نے انتخابی مہم میں ہند وعقیدت مندوں کو سالانہ ایک لاکھ ہندوؤں مشہور مذہبی مقامات رامیشورم‘ کاسی‘ کیدارناتھ‘ بدری ناتھ‘ تروپتی‘ پوری جاگنتھار سفر کے لئے25000روپئے کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیاہے۔

ڈی ایم کے اپنے منشور میں وعدہ کیاتھا کہ و ہ ہندو منادر کی تزین نو کے لئے 1000کروڑ کی اجرائی عمل میں لائیں گے۔

دیہی پجاریوں کو ملنے والے 2000روپئے کے وظائف میں اضافہ کرکے 3000تا4000روپئے کردیاہے۔ ریاست کے مساجد او رگرجا گھروں کی تزین نو کے لئے بھی 200کروڑ کی اجرائی کامنشور میں وعدہ ہے۔

ایم کے اسٹالن کو تاملناڈو کے گورنر بنور لال پروہت نے حلف دلایاہے۔ کانگریس او ردیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر 234اراکین اسمبلی پر مقابلہ کرکے 133سیٹوں پر ڈی ایم کے نے جیت حاصل کی ہے۔