تانا جی کے لئے سیف علی خان کے پہلے لک کی ریلیز

   

اجئے دیوگن کی توقعات سے بھرپور فلم ’’تاناجی‘‘ دا ان سنگ واریر‘‘ میں سیف علی خان بھی اہم رول نبھا رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کا لک پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ سیف کا لک رعب دار ہے ان کے چہرے پر غصہ ہے۔ بڑے ہوئے بال داڑھی اور ہاتھ میں تلوار لئے وہ بیحد اچھے لگ رہے ہیں۔ اوم راوت کی جانب سے ڈائرکٹ اس فلم میں کا بجٹ 150 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے اور یہ 2020 میں ریلیز ہونے والی بڑی فلموں میں سے ایک ہے اور اسے تھری ڈی میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔