تبارومل جویلرس صد سالہ تقریبات ۔ شادیوں کے سیزن میں برائیڈل کلکشن کی لانچنگ

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : تبارومل جویلرس نے صد سالہ تقریبات کے موقع پر اپنے گاہکوں کے لیے کچھ نئی پیشکش کی ہے جن میں میکنگ چارجس نہیں لیے جائیں گے اور ویسٹیج بھی نہیں ہوگا ۔ 10 گرام سونے پر 2500 روپئے کی چھوٹ صرف چنندہ پروڈکٹس پر ۔ شہر میں سونے کی سب سے کم قیمت کی گیارنٹی ۔ تبارومل جویلرس کی صد سالہ تقریب میں ایکٹریس راشی سنگھ ، ایکٹریس / ماڈل ریحانہ ، ایکٹریس اور مس ٹوئن سٹی نیلوفر حیدری ، مس حیدرآباد (رنراپ ) ریا سنگھ ، ایکٹریس پوانی اور مشہور ماڈل عندلیب زیدی نے شرکت کی ۔ تبارومل جویلرس اپنی صد سالہ تقریبات کو گاہکوں کے بھروسہ اور اپنے اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے دھوم دھام سے منا رہا ہے جو تاریخی چارمینار کے قریب تاریخی گلزار حوض کے روبرو واقع ہے ۔ صد سالہ تقریبات اور شادی کے سیزن میں گاہکوں کیلئے کئی پیشکش کی گئی ہیں ۔ اس موقع پر تبارومل جویلرس کے ڈائرکٹر مسٹر پرنو گپتا نے کہا کہ تبارومل جویلرس کئی نسلوں سے عوام کا پسندیدہ جویلری شوروم ہے ۔ عصری اور روایتی زیورات تیار کرنے میں ماہر ہیں جو حیدرآباد دلہنوں کیلئے ضروری ہے جیسے ست لڑا ، جڑاؤ لچھا ، چوکر ، چاند بالی اور اس کے علاوہ ہلکی پھلکی اور ہیوی زیورات بھی دستیاب ہیں جنہیں عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ مسٹر پرنوگپتا کے ساتھ مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے مسٹر پرتیش دیسائی بھی موجود تھے اور انہوں نے صد سالہ تقریبات کے موقع پر گاہکوں کیلئے کئی پرکشش آفرس کا اعلان کیا ۔۔