معاملہ اس وقت سرخیوں میں ائی آیا جب شیو سینا کے کارکن رمیش سولنکی نے ممبئی پولیس کے سائبر سال سے ایک شکایت درج کرائی۔
نئی دہلی۔ ایک گروپ کی جانب سے جھارکھنڈ میں پیش ائے تبریز انصاری کی ہجومی تشدد واقعہ میں موت کے معاملے میں مبینہ طور پر متنازعہ ویڈیو پوسٹ کرنے کی وجہہ سے
ایک گروپ کی جانب سے ممبئی پولیس کے سائبر سل میں ایف ائی آر درج کرائے جانے کے بعد ”ٹیم 07“ ممبران میں ایک گروپ ممبر نے اپنے انسٹاگرام پر معذرت نامہ پیش کیاہے۔
مذکورہ گروپ کے ممبران فیصل شیخ‘ حسنین شیخ‘ فیض بلوچ‘ عدنان شیخ اور سادھان فاروقی نے انصاری کی حمایت میں ایک ویڈیو پیش کیاتھا
جوکہ سوشیل میڈیاپر نفرت پر مشتمل ماحول بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔
گروپ ’ٹیم 07‘ کے ممبران میں سے ایک مسٹر فیسو07نے یہ کہتے ہوئے معافی نامہ پیش کیاکہ”ہمارے ویڈیو سے اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہے توہم نہایت احترام کے ساتھ معافی مانگتے ہیں۔
ہمارا ارادہ کسی کا دل دکھانا‘ یا ان کی بے عزتی کرنا‘ نہیں تھا۔ ہم نے ویڈیو کو نکال دیاہے۔ جئے ہند“
معاملہ اس وقت سرخیوں میں ائی آیا جب شیو سینا کے کارکن رمیش سولنکی نے ممبئی پولیس کے سائبر سال سے ایک شکایت درج کرائی۔
شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ چینی مختصر ویڈیو مسیج ایپ منگل کے روز کہاکہ اس نے ویڈیو کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹادیاہے۔
مذکورہ تین صارفین کے اکاونٹس جو حسنین خان‘ فیصل شیخ اور سادھان فاروقی پر مشتمل تھے کو بھی ہٹادیاگیاہے