تبلیغی جماعت کی غلطی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ پوار

,

   

نئی دہلی۔وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ تمام جماعتوں کے پارلیمنٹ میں فلور لیڈر کے ہمراہ چہارشنبہ کے روز ایک اجلاس میں‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے تبلیغی جماعت کا معاملہ اٹھایا۔

کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ لیڈران نے ہمہ پارٹی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مشورہ دیاہے۔

تبلیغی جماعت کے مسلئے کو اٹھاتے ہوئے پوار نے کہاکہ سی او وی ائی ڈی19کے بحران کو فرقہ وارانہ رنگ دینا نہیں چاہے۔

آزاد کے مطابق پوار نے کہاکہ ”انہوں نے غلطی کی ہے۔ مگر معاملے پر ٹھنڈی دماغ سے کام کرنا چاہئے۔ ہمیں کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے ساتھ ملکر کام کرنا چاہئے“۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہاکہ تاہم وزیراعظم نے اس معاملے پر کچھ بھی نہیں کیاہے۔

جانچ اور پہلی صف میں کھڑے ہوکر خدمات انجام دینے والے طبی عملے کو پی پی ای کی فراہمی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے مذکورہ کانگریس لیڈر نے وزیراعظم کومشورہ دیاکہ سونیاگاندھی اور راہول گاندھی کی جانب سے لکھے گئے مکتوبات پر غور کیاجائے۔

آزاد نے کہاکہ ملک بھر میں 45کروڑ مزدوروں پر توجہہ دی جائے اور مزیدکہاکہ ربعی کے موسم میں سینچائی کے لئے کسانوں کی مدد میں ایم این آر ای جی اے او ردیگر سرکاری اسکیمات کا استعمال کیاجانا چاہئے۔

زراعت کے قرضہ جات میں کسانوں کی قرض کی حداضافہ کی بھی مذکورہ کانگریس لیڈر نے وکالت کی ہے